وزیراعظم عوامی شکایات پورٹل پر ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ،معاون خصوصی افتخار درانی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا اظہار افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوامی شکایات پورٹلپر ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ، محکمہ لوکل گورنمنٹ کی 23ہزار 78،تعلیمی نظام سے متعلق12ہزار اور صحت سے متعلق6ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ،84ہزار شکایات پر کام ہورہا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 4ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 4ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار افتخار درانی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شکایات سیل کی جانب سے جاری کردہ عوامی شکایات پورٹل ایپلیکیشن کو 24دنوں میں 4لاکھ 54ہزار مرتبہ ڈاﺅن لوڈ کیا گیا ہے، ڈاﺅن لوڈ کرنیوالوں میں 54فیصد مرد اور 6فیصد خواتین ہیں۔ ایپ پر ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ۔ 84ہزار شکایات پر کام ہورہا ہے۔ 21ہزار لوگوں نے ایپ پر مختلف تجاویز دی ہیں جن پر غور کریں گے۔ 12ہزار سے زائد شکایاتتعلیمی نظام سے متعلق ہیں۔ ساڑھے 6ہزار شکایات صحت سے متعلق ہیں۔ سب سے زیادہ 23ہزار 78شکایات لوکل گورنمنٹ سے متعلق تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے حوالے سے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ شکایات کا پورٹل اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 4ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ توانائی کے شعبے سے متعلق 6303شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ طلباء، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایپ ڈاﺅن لوڈ کی ہے۔ پاکستان میں 110ملین سے زائد لوگ موبائل فون استعمال کررہے ہیں اس لیے ایپ کو استعمال کرنا مشکل نہیں ہے۔