وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان تک توسیع دینے کی ہدایت

اسلام آباد میں ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اہم پروگرام ہے۔عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان تک توسیع دینے کی ہدایت کی ۔ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین ضیغم محمود رضوی نے اجلاس میں مجوزہ قانون سازی پر پیشرفت، وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم کئے گئے ہاؤسنگ اداروں اور مجوزہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور پروگرام سے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔