وزیراعظم عمران خان نے شاندار مہمان نوازی پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم عمران خان نے شاندار مہمان نوازی پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاندار مہمان نوازی پر میں وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، دوستانہ جذبے کے ساتھ استقبال پر ملائیشیا کے تاجروں، وزراءکا بھی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ ملائیشیا دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاندار ظہرانے کے لئے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ کا بھی مشکور ہوں۔