مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی محاصرہ جاری رہنے کے باعث لوگوں کو بدستور مشکلات کا سامنا
مقبوضہ کشمیر میں 109ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری رہنے کے باعث لوگوں کو بدستور مشکلات کا سامنا رہا۔
مقبوضہ کشمیر کے لوگ سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اور کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔سڑکوں پرپبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز پر پابندی برقرار ہے۔
ادھر جموں خطے سے تعلق رکھنے والی آزادی پسند تنظیموں نے اسلام آبادمیں ایک اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔
امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے پولیس کی فائرنگ سے ایک بھی شخص کی جان نہیںگئی۔