مسئلہ کشمیرکی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی:۔وزیرخارجہ
کشمیرسیل کے ایک اجلاس میں عالمی برادری کوکشمیریوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پاکستان کے خدشے سے آگاہ کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یہ بات ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اجلاس کے شرکاء کی تجاویزاورسفارشات آئندہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی