الیکٹرک وہیکل پالیسی سے نئی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا:ملک امین

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی سے نئی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ پالیسی سے برقی گاڑیاں نہ صرف سستی ہوں گی بلکہ اس سے بیٹری کی صنعت ترقی کرے گی اور تیل کی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے معیشت اور ماحول پر مفیداثرات مرتب ہوں گے۔