لاہور میں اسموگ کا راج
لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 375 ہوگیا ہے، اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ اسموگ کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر علاقوں میں حد نگاہ 800 میٹر تک محدود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اسموگ نہیں بھارتی علاقے میں فصلوں کے جلنے کا دھواں پھیل رہا ہے تاہم بارش ہونے پر ہی اسموگ کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔ حکومت پنجاب نے شدید اسموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل میں آج تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔