نیول چیف کی رائل کمانڈرآپریشنزنیوی اور کمانڈنٹ کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ دورے کے آخری مرحلے میں امیرالبحر نے اہم ملاقاتیں کیں، رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے خطاب بھی کیا، ایڈمرل ظفر محمود برطانیہ کے وائس چیف آف ڈیفنس سے بھی ملے۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کی رائل کمانڈرآپریشنزنیوی اور کمانڈنٹ کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب کیا، خطاب کے دوران ایڈمرل ظفرمحمود نے خطے کی سیکیوٹی صورت حال کا احاطہ اور بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔ دریں اثنا نیول چیف نے برٹش تھنک ٹینک سے بھی خطاب کیا اور حاضرین سے بات چیت کی۔