دنیا کی قیمتی گاڑیوں کی فروخت سعودی عرب میں, برازیل کا فٹبال اسٹار پہلا خریدار
سعودی دارالحکومت میں دنیا کی قیمتی گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں منعقد "ریاض موٹر شو" میں پہلی گاڑی خریدنے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ برازیل فٹبال ٹیم کے سابق ستارے رونالڈینو ہیں۔اس شو کا سرکاری طور پر افتتاح جمعرات کے روز سعودی انٹرٹیمنٹ جنرل اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کیا۔ریاض موٹر شو میں اسٹون مارٹن AMR ریپڈ ماڈل کار برازیلی فٹبال اسٹار کے دل میں گھر کر گئی اور رونالڈینو نے اسے خرید لیا۔ دنیا بھر میں اس نوعیت کی گاڑیوں کی تعداد 200 ہے۔
ریاض موٹر شو میں دنیا بھر سے 1200 سے زیادہ کلاسیکل اور نادر نوعیت کی گاڑیاں لا کر رکھی گئی ہیں۔