جنوبی کوریا سے بدھ مت کے مذہبی پیشواوں کا دورہ خیبر پختون خوا

جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ نے بدھ مت کے دیگر مذہبی پیشواوں کے ہمراہ تخت بھائی میں موجود بدھ مت کے مقدس مقامات کا دورہ کیا۔وفد میں 8 خواتین سمیت بدھ مت کے 45 مذہبی پیشوا شامل ہیں۔ذرا ئع کے مطابق راہبوں کی وفد نے ممتاز رہنما وان ہنگ کی سربراہی میں تخت بھائی میں موجود بدھ مت کے 2000 سال سے زائد تاریخی مقدس مقام پر اپنے مذہبی رسومات ادا کی۔ بدھ مت کے مذہبی پیشواوں نے صوبے میں بدھ مت کے مقامات کو محفوظ بنانے پر خیبر پختون خوا حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سینئر وزیر عاطف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے بدھ مت کے مقدس مقامات سمیت صوبے میں موجود دیگر ارکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے سمیت خطے سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔