لیہ میں چوری کی انوکھی واردات

لیہ میں چوری کی انوکھی واردات چور راتوں رات پہاڑ پور چیک پوسٹ کی چھت اور دیگر سامان لے اڑے 1 ملزم گرفتار باقی فرار مقدمہ درج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیہ تھانہ کوٹ سلطان کی چوکی میں چوری کی انوکھی واردات چور راتوں رات کوٹ ادو روڈ پر قائم پہاڑ پور چوکی کی چھت اور دیگر سامان لے اڑے ۔پہاڑ پور پولیس چوکی کچھ عرصہ قبل آئی جی پنجاب کے احکامات پر عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی چوروں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے سرکار کے مال پر ہاتھ صاف کر دیا ۔پولیس نے مخبری پر فوری کاروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہوگئے 4 ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ سلطان میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ریاض طارق پرویز اور جاوید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزم ریاض کو گرفتار کر کے چوری کیا گیا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے باقی ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔