کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا۔ رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل کیپٹین ریٹائرڈ محمد صفدر کا پہلا کورونا ٹیسٹ نو نومبر کو کیا گیا جو مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کی طبیعت بہتر ہے تاہم جب تک کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آتا انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔