کورونا: آزاد کشمیر میں 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن
مظفرآباد: بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب آزاد جموں و کشمیر میں 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ لاک ڈاؤن سے قبل پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مظفرآباد میں فلیگ مارچ کیا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔ چند روز قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔