مریم نواز کی دادی کے انتقال پر والد سے لندن سے واپس نہ آنے کی درخواست
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو انتقام میں اندھے لوگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دادی کے انتقال پر اپنے والد نواز شریف کو ملک واپس نہ آنے کی درخواست کی ہے۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ‘میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا، دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر حکومت کی جانب سے موبائل سروس کو بند کرنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں، یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں ہے۔