سوڈانی فوج اور سیاسی رہنماوں میں معاہدہ طے، وزیر اعظم کو بحال کرنے کا فیصلہ
سوڈان میں ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ طے پا گیا۔ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کرنے اور قید سیاسی رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں کے درمیان مذاکرات کروانے والے ثالثوں کا کہنا ہے کہ معاہدہ سیاسی دھڑوں ، سابق باغی گروپوں اور عسکری قیادت کے درمیان طے پایا ہے۔سیاسی رہنما فضل اللہ ناصر کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دیں گے۔