برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی
لندن: برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے حماس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس دہشت گردی کی نمایاں صلاحیت ہے جس میں وسیع اور جدید ترین ہتھیاروں تک رسائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی تربیت کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حماس پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی جائے گی اور جو بھی حماس کی حمایت کا اظہار کرے گا اس کا جھنڈا لہرائے گا یا تنظیم کے لیے میٹنگز کا اہتمام کرے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب اور سزا کا حقدار ہوگا۔