بجلی مزید مہنگی : نیپرا نے4.75 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی قیمت میں4.75 روپے اضافے کی درخواست دی ہے، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں4.75 روپے اضافے کی درخواست دی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافے کی درخواست دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔