25 نومبر کو آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی راہنما پٹرولیم ذیلرز ایسوسی ایشن ماجد انصاری کا کہنا ہے کہ 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، لاہورحکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اسی یقین دہانی کی بنیاد پر ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ لاہور حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا جس کے بعد اب دوبارہ 25 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے بھی ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمارے مارجن میں غور نہیں کیا 25 نومبر سے ملک بھر کے ڈیلرزاپنا کاروبار بند کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان بھی مہنگاہی کی چکی میں پس رہے ہیں، حکومت نے آٹھ سالوں میں ہمارے مارجن میں کوئی اضافہ نہیں کیا، حکومت پٹرولیم مصنوعات کو سستا کرے عوام کو ریلیف دے۔واضح رہے کہ پوری ملک سمیت گلگت بلتستان، چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔