بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی 20، شاہنواز دھانی کی پہلے اوور میں وکٹ
پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈھاکہ شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے نوجوان بولر شاہنواز دھانی ڈیبیو کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے اوور میں نجم الحسین کو بولڈ کر کے کیئریر کی پہلی وکٹ حاصل کی ہے۔ ٹیم میں سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا۔ بلے باز افتخار احمد کی بھی پاکستان کے پلیئنگ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ فخر زمان اور عماد وسیم کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک بیٹے کی علالت کے سبب سیریز کے آخری میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔