پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی، لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کمانڈ سنبھال لی
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار مگر سادہ تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔واضح رہےکہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات تھے اور اب ان کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود پشاور کور کی کمانڈ چھوڑنے کے بعد جلد صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض سنبھال چکے ہیں۔