فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022کے تیسرے روز تین میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی اور گروپ ڈی کی تمام ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ قطر میں سجے فٹ بال ورلڈ کے عالمی میلے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں فٹ بال کی بادشاہت کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔میگا ایونٹ کے تیسرے روز گروپ سی میں شامل ارجنٹینا اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ شام 6 بجے ہوگا، گروپ ڈی سے ڈنمارک اور تیونس مدمقابل آئیں گے۔تیسرا میچ رات 9 بجے ہوگا جس میں گروپ سی میں شامل بقیہ دو ٹیموں میکسیکو اور پولینڈ کا مقابلہ ہوگا۔میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔