امریکی ڈالر چند پیسے سستا ہوگیا۔
کچھ عرصے سے اڑان بھرنے والا امریکی ڈالر پھر نیچے آیا۔امریکی ڈالر منگل کو انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16پیسے کم ہونے کے بعد 223روپے 50پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223روپے 66پیسے کا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 120پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42881پر آ گیا ہے۔