یہ سب ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، رکاوٹ ہماری جماعت ہے: فواد چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں، راہ میں رکاوٹ واحد ہماری جماعت ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جتنے مرضی کنٹینر لگا لیں، آنے والے بندوبست کر کے آئیں گے، ہم نے کتنے دن بیٹھنا ہے؟ یہ ہم ہفتے کو بتائیں گے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی معیشت خراب ہے، ڈیفالٹ ہونے کی طرف جا رہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو ان چوروں نے متنازع بنایا، یہ تبدیلی کا معاملہ جلد سے جلد حل ہونا چاہیے، آرمی چیف کے لئے ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اجتماع 26 نومبر کو ہے مگر 25 نومبر کو قافلے پہنچ جائیں گے، سب وزیر ملک سے باہر ہیں، ہمارے وزیر نامعلوم ہو گئے ہیں۔