کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم سکون سے سوئیڈش پاسپورٹ کے زریعے بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار ہوگیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہےکہ ملزم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے بذریعہ استنبول سوئیڈن روانہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پاکستان سے روانگی کے وقت اپنا سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا۔خیال رہےکہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خرم نامی شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔امیگریشن پر تصویر بناتے ہوئے ملزم پر اعتماد نظر آرہا ہے، ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کیلئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا، ریکارڈ کے مطابق ملزم کی امیگریشن صبح 4 بجکر 11 منٹ پر ہوئی۔
غیر ملکی پرواز صبح 6:35 کی بجائے 7:18 بجے روانہ ہوئی۔