رونالڈو اور ورلڈ ریکارڈز ہاتھ میں ہاتھ ملا کر ; کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے۔ایسا لگتا ہے جیسے پرتگال کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ورلڈ ریکارڈز ہاتھ میں ہاتھ ملا کر ساتھ چل رہے ہیں۔ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنانے والے کرسٹیانو رونالڈو اب فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں 376 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال ہے کہ لوئس ووٹن کے اشتہار کے لیے میسی کے ہمراہ اینی لیبووٹز کی جانب سے لی گئی تصویر نے رونالڈو کے فالوورز کی تعداد بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔