پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد پنجاب پولیس کے قبضے میں

Nov 22, 2024 | 11:00

 پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال کے پیش نظر حکومت نے پنجاب سے بھاری پولیس کی نفری اسلام آباد طلب کی جس کے بعد پنجاب پولیس کے 19000 افسر و جوان اسلام آباد پہنچ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں، پنجاب سے اسلام آباد پہنچنے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ 4000 کمانڈوز اور 2000 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہیں۔پنجاب پولیس کی 105 قیدی وینز بھی اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پنجاب، سندھ اور کشمیر سے پولیس نفری مانگی گئی تھی۔ اسلام آباد پولیس نے ایف سی اور رینجرز سے بھی اضافی نفری طلب کی تھی۔  شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر درجنوں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور افسرو ں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔

مزیدخبریں