مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتا ہے، بشری بی بی بانی چیئرمین کی اہلیہ ہیں، وہ جو کہہ رہی ہیں اس کی اپنی اہمیت ہے تاہم ان کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق صرف اپنا نقطہ نظر پیش کیا، انہیں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، ان کا اپنا نکتہ نظریہ ہے، اس کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے، ملک میں ہر شخص اپنے رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بشریٰ بی بی خود وضاحت کریں گی کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے یا پارٹی کا موقف ہے، بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ اور کوئی تنظیمی ذمہ داری نہیں، بانی پی ٹی آئی کو سعودی عرب نے سزا دلوائی یا حکومت سے ہٹایا اس پر پارٹی نے بیان نہیں دیا۔
بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔بیرسٹرسیف
Nov 22, 2024 | 12:01