سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج کراچی میں بدامنی کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کراچی بد امنی از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق معاملات کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی ،جسٹس خلجی عارف حسین،جسٹس سرمد جلال عثمانی ، جسٹس امیر ہانی مسلم اورجسٹس گلزار احمد پرمشتمل ہے۔لارجر بنچ بد امنی کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں کرے گا۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا چھ رکنی بینچ کررہا تھا، تاہم جسٹس اطہر سعید علیل ہونےکےباعث لارجر بینچ میں ججوں کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے۔