وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حج کا فریضہ اداکرنے کے لیے آج سعودی عرب جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حج کا مقدس فریضہ انجام دینے کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں ۔ وزیراعظم اور ان کا خاندان خصوصی طیارے میں ارض مقدس جائے گا جہاں وہ شاہی مہمان ہوں گے۔ راجہ پرویز اشرف کے ہمران ان کی اہلیہ، داماد، بہو، بھائی اور خاندان کے دیگرافراد ہوں گے۔ وزیراعظم فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اٹھائیس اکتوبرکووطن واپس پہنچیں گے۔