قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ایشین کپ میں شرکت کیلئے چین چلی گئی، کپتان ثناء میرکہتی ہیں کہ ٹیم نے بڑی محنت کی ہے، قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کپتان ثناء میرکی قیادت میں پندرہ رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم چین روانہ ہوئی۔ کوچ مہتشم رشید اور مینجرعائشہ سمیت چار آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے ساتھ سخت مقابلوں کی توقع ہے اور ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں بہت محنت کی ہے انشاء اللہ ایونٹ میں کامیابی کیلئے پْر عزم ہیں، کوشش کریں گی کہ قوم مایوس نہ ہو۔ کوچ مہتشم رشید نے کہا کہ ٹیم میں صرف دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔