نوشہرہ: صوابی کے جہانگیرہ روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم وزیراعلیٰ کا قافلہ گزرنے کے چند منٹ بعد پھٹ گیا۔ دو افراد زخمی۔

پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی کا قافلہ صوابی کے جہانگیرہ روڈ سے گزرنے کے چند منٹ بعد موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو راہگیر زخمی ہوئے اور قریب کھڑی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم ریمورٹ کنٹرول تھا جوکہ ٹارگٹ ٹائم میں پھٹ نہیں سکا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امیرحیدرخان ہوتی صوابی کے دورے پر تھے تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انکا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے اور علاقے کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔