ملک بھرمیں عید کے تین دن سی این جی کی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عید کے تین دن ملک بھر میں تمام سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے تاکہ عوام کو نقل وحرکت میں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کیا ہے اور دونوں گیس کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں جسے مدنظررکھتے ہوئے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل جلد نوٹیفکشن بھی جاری کردیں گی۔ واضح رہے کہ اسوقت ملک میں تین ہزارسے زائد سی این جی سٹیشن کام کررہے ہیں جن کی لوڈ مینجمنٹ کے تحت پنجاب میں تین دن جبکہ سندھ میں ایک دن سی این جی سٹیشنز بند رکھے جاتے ہیں۔