آئی جے آئی کی صدارت لینے کیلئے نواز شریف نے مولانا سمیع الحق کو سات لاکھ روپے دیئے ، انیس سو نوے کے الیکشن میں چوہدری نثار نے بھی ڈھائی کروڑ روپے لیے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما غلام سرورخان
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی جبکہ وزیراعلی پنجاب کے کہنے پر انکوائری بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرنے والے چوہدری نثار خود اسی کی پیداوار ہیں جنہوں نے انیس سو نوے کے انتخابات میں ڈھائی کروڑ روپے وصول کئے جبکہ میاں نواز شریف نے آئی جے آئی کی صدارت حاصل کرنے کیلئے مولانا سمیع الحق کو سات لاکھ روپے دیئے تھے۔