انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ دام پچاس روپے کم ہوگئے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت چار ڈالر کم ہو کر سترہ سوپچیس ڈالر ہوگئی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں اس کمی کی وجہ سے آج پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت پچاس روپے کم ہو کر اکسٹھ ہزار چھ سو پچاس روپے رہی جبکہ دس گرام سونا تینتالیس روپے کمی کے ساتھ باون ہزار آٹھ سو بیالیس روپے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب ملک بھر میں ایک تولہ چاندی قیمت ایک ہزار نوے روپے رہی۔