عوام جھوٹے پراپیگنڈے سے متاثرنہیں ہونگے، کارکن الیکشن کی بھرپورتیاری کریں، آنے والا وقت مسلم لیگ نون کا ہے۔ نواز شریف
ماڈل ٹاؤن لاہورمیں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کرنے والے ملٹری فارم رینالہ خورد کے متاثرین اور اوکاڑہ سے ن لیگی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ نون کا ہے لہذا کارکن انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹے پراپیگنڈے سےمتاثر نہیں ہونگے جبکہ ہم برسر اقتدار آکر ایک بارپھر ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ میاں نواز شریف نے فارم متاثرین کوہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ فارم انتظامیہ متاثرین کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے گی۔ اس موقع پر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد مرحوم کے بھائی چوہدری ممتاز نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔