پنجاب یوتھ فیسٹول میں سب سے بڑے انسانی پرچم، تصویراور یک زبان قومی ترانے سمیت تین روز میں پاکستانیوں نے گیارہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔

نیشنل سٹیڈیم لاہور میں چوبیس ہزار دو سو پرجوش طلبہ نےدنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا مظاہرہ کیا۔ دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم دس منٹ تک برقرار رکھا گیا جس کے بعد گنیزورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ریکارڈ کی تصدیق کردی۔ اس سےقبل فیسٹیول میں ایک ہزارنوسو چھتیس طلباء نےشاہی قلعہ کاموزیق بنا کر امریکا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ طلباء نے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر شاہی قلعہ لاہور کی تصویر بنا ڈالی۔ اتوار کےروز پاکستانیوں نے ایک ہی دن میں آٹھ ریکارڈز بنا ڈالے۔ ایکسپوسینٹرمیں میاں نعمان نے پینتس سیکنڈ میں الیکٹرک شو لگاکرریکارڈ قائم کیا۔ محمد منشاء نے تین منٹ اورچودہ سیکنڈ میں تین روٹیاں بنا کرعالمی ریکارڈ بنایا مقابلوں میں بارہ سالہ بچی مہک گل نے بھی شطرنج کے بورڈ کو پینتالیس سیکنڈ میں سجا کرسب کوششدرکردیا۔۔۔ تین منٹ میں سب سے زیادہ ککس لگا کراحمد بودلہ نے اپنے اُستاد کا ریکارڈ توڑا۔۔۔ فٹ بال کوتین سوپینتس دفعہ ہیڈ کرکے دانیال گل اور قمررضوان نے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔۔۔ محد سعدی نے اپنی مونچھوں سےسترہ سو کلو وزنی گاڑی کھنچ کرسب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ مینڈک کی طرح چھلانگیں لگانے اورایک گھنٹے میں سب سے زیادہ ککس میں بھی ریکارڈز قائم کئے گئے۔ ہفتے کے روز سترہزارپاکستانیوں نے یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ریکارڈ پاکستان کے نام ہونے پرفضاپاکستان زندہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی۔