آئی سی سی نے اپنے قوانین کی خود ہی دھجیاں اڑا دیں، علیم ڈار کی جگہ بھارتی ایمپائر کا تقرر

آئی سی سی نے اپنے قوانین کی خود ہی دھجیاں اڑا دیں، علیم ڈار کی جگہ نیوٹرل امپائر تعینات کرنے کی بجائے بھارتی امپائر کا تقرر کر دیا۔آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا گٹھ جوڑ جاری ہے،شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد آئی سی سی نے علیم ڈار کو جنوبی افریقہ بھارت سیریز سے الگ کر دیا۔ایک طرف آئی سی سی اپنے ایلیٹ پینل امپائر کو تحفظ دینے میں ناکام رہی تو دوسری طرف اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علیم ڈار کی جگہ بھارتی امپائر سندرم روی کو چنائی اور ممبئی میں ہونے والے ون ڈے میچز کے لیے امپائر تعینات کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک نیوٹرل امپائر کا ہونا ضروری ہے۔