جنوبی وزیرستان کے دومختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 3 دہشت گردوں سمیت 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
جنوبی وزیرستان میں برمل کے علاقے میں سیکیورٹی فوسز نے سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگرد کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی محسود گروپ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وانا میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹراک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔ حراست میں لئے گئےافراد کے قبضے سےاسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔