وکی لیکس کا سی آئی اے سربراہ کی ای میلز جاری کرنے کا دعویٰ
ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس جان برینن کے ای میل اکانٹ ہیک کیے جانے کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔وکی لیکس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کے ذاتی ای میل اکانٹ سے کچھ مواد جاری کرنے کا دعوی کیا ہے۔وکی لیکس کی ویب سائٹ پر چھ دستاویز جاری کی گئی ہیں جن میں ذاتی معلومات کی حامل سکیورٹی کلیئرنس کی ایک درخواست بھی شامل ہے۔ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس جان برینن کے ای میل اکانٹ ہیک کیے جانے کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ہائی سکول کے ایک طالب علم نے جان برینن کا ای میل ہیک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ مبینہ ہیکر نے امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کو بتایا تھا کہ اسے جان برینن کے کام سے متعلق دستاویز بھی ملی ہیں۔ہیکنگ کا دعوی کرنے والے نوجوان نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔نیویارک ٹائمز نے اس شخص کو ایسا ہائی سکول کا طالب علم بتایا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی پر نالاں ہے۔اس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر خود کا ایک 13 سالہ نوجوان ظاہر کیا ہوا ہے، اور ٹویٹر پر ایسی تصاویر جاری کی ہیں جو بظاہر حکومتی معلومات دکھائی دیتی ہیں۔