ملک بھر کی طرح کبیروالا میں بھی آٹھویں محرم الحرام کا جلوس نکالا گیا
ملک بھر کی طرح کبیروالا میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی مجالس اور عزا داری کا سلسلہ جا ری ہے،علماءکرام اور ذاکرین واقع کربلا کو بیان کر تے ہوئے شہدا کربلا حضرت امام حسین ،اور ان ساتھیوں کی عزیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں،ان عزا داروں کا کہنا ہے کہ یہ مجالس اور عزا داری ہم شہدا کربلا حضرت امام حسین ،اور ان کے ساتھیوں کی عزیم قربانی کی یاد منانے کے لئے کر تے ہیں،
مجالس اور عزا داری کا سلسلہ یکم محرم سے لے کر چہلم تک جا ری رہتا ہے ،مجالس اور جلوس کے شرکا کے لئے نیا ز اور سبیلوں کا انتظام بھی کیا جاتا ہے،
جھنگ میں یوم عاشور پرپانچ سو سال قدیمی تعزیہ کی تیاری کا مرحلہ شروع ہو گیا،،، تیاریوں کے حوالے سے دیکھتے ہیں یہ رپورٹ،
جھنگ امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے نکلنے والے پانچ سالہ قدیمی تعزیہ کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے،،، تعزیہ کو رنگ روغن کر کے اسے کاغذ لگا کر خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے، تعزیہ شب عاشورہ پر برآمد ہو گا،،،اس تعزیہ ک چار منزلیں ہیں اور اس پر ایک سبز گنبد لگایا گیا ہے تعزیہ کی کل اونچائی پچیس فٹ کے قریب ہے اور اس کو ساٹھ افراد مل کر اٹھاتے ہیں، تعزیہ کو جلوس کے ہمراہ دس محرم کو نکالا جاتا ہے مختلف امام بارگاہوں اور روایتی روٹس سے گزارا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں عوام اس تعزیہ کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔۔۔
کراچی میں 8 محرم الحرام کو نشتر پارک میں سادات امروہہ کی جانب سے مجلس منعقد کی گئی، مجلس علامہ قرار حسین نقوی نے پڑھائی،8 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے نماز ظہرین کے بعد نکالا گیا، جلوس ابوالحسن اسکاؤٹ گروپ کی قیادت میں نکالا گیا
8 محرم الحرام کی مجلس کی سیکورٹی انتہائی سخت تھی۔ مجلس کے راستوں پر وال تھرو گیٹس نصب کئے گئے تھے جہاں سیکورٹی اداروں کے علاوہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز شرکا کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دیتے رہے۔ شہر میں 8 محرم الحرام کو پانچ سو سے زائد سے مجالس منعقد کی گئیں۔ نماز ظہرین کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جواپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانی پر اختتام پذیر ہوا۔، جلوس کی قیادت ابوالحسن اسکاؤٹ گروپ نے کی۔اسکاؤٹس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اسکاؤٹس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، کیمرامین فیصل حسین کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی
مذہبی و سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہہ نے کربلا میں عظیم قربانی دے کر اسلام کو تاقیامت زندہ کر دیا۔ استحصالی نظام کے خلاف کمربستہ ہونے کا درس بھی ہمیں اسوہ حسینی سے ہی ملتاہے ان کا مزید کیا کہنا ہے جانتے ہیں اس رپورٹ
اسلام آباد میں آٹھویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس پرامن طورپر اختتام پزیر ہوگیا،