کراچی اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تینتیس ہزارنو سو پینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز گرین زون میں ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز پر چونتیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس صرف دو پوائنٹس اضافے کے بعد تینتیس ہزارنو سو پینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم میں سات کروڑ حصص کا نمایاں اضافہ ہوا بیس کروڑ بائیس لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ میں تین سو انچاس کمپنیوں کے حصص میں خریدو فروخت ہوئی جس میں سے ایک سو ستانوے کمپنی کے حصص کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو اٹھائیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی ۔