ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے انیس ارب بانوے کروڑ ڈالر رہ گئے,اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں آٹھ کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ جب کہ اسی عرصے میں نجی بینکوں کے ڈالر ذخائر میں ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ اب دس کروڑ ڈالر سے کم ہوکر پندرہ ارب ایک کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر چار ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر سے بڑھ کر چار ارب نوے کروڑ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی مد میں گیارہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی