پاکستان نے دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز چار وکٹ پر دو سو بیاسی رنز بنا لیے
سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم میں راحت علی کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پروفیسر اور شان مسعود نے پہلی وکٹ کے کیلئے اکاون رنز جوڑے ۔محمد حفیظ انیس رنز بنا کر معین علی کی گیند پر بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے. پہلے میچ میں ڈبل سینچری کرنے والے شعیب ملک صرف دو رنز بنا سکے ۔وہ بین سٹوک کی گیند پر بیر سٹو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے, مجموعی سکور پچاسی پر پہنچا تو شان مسعود چوون رنز بنا کر جمی اینڈرسن کی گیند پر بٹلر کو کیچ تھما بیٹھے .اس موقعے پر یونس خان اور کپتان مصباح نے ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔یونس چھپن رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں آوٹ ہوئے. یونس کے بعد اسد شفیق مصباح کا ساتھ دینے آئے ۔اور دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے ناقابل شکست ستانوے رنز بن چکے ہیں۔ اس دوران مصباح نے کیرئیر کی نویں جبکہ انگلینڈ کے خلاف اولین سینچری داغی ۔جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ساٹھ چھکے لگا کر یونس خان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا.کھیل کے اختتام پر مصباح ایک سو دو اور اسد شفیق چھیالیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن ، معین ، ووڈ اور سٹوک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی