اسلام آباد پولیس نے نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا
ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ فول پروف سکیورٹی کیلئے پولیس کمانڈوز سمیت چھ ہزار اہلکار تعینات ہونگے، جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بند رہے گی اور خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا، جلوس کے مقررہ راستوں کے گرد پارکنگ منع ہوگی اور ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی ہوگی،ایس ایس پی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس کے ساتھ مارگلہ کی پہاڑیوں کی بھی فضائی نگرانی ہوگی اور پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کے دستے بھی تعینات ہونگے، محرم الحرام کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج الرٹ رہے گی۔