غداری کا الزام: نوازشریف، شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت
لاہور: سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے الزام میں بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔
لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل ہیں۔عدالت نے سابق وزراء اعظم کو تحریری جواب داخل کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔