اپوزیشن کے فرشتے بھی اسمبلی میں قرارداد منظور نہیں کرواسکتے: فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو کئی کیسز میں ریلیف دیا گیا، زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں، اسحاق ڈار کو لانے کے حوالے سے مرحلہ وار کام ہورہا ہے۔اتوار کو آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ امید ہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری چند ہفتوں میں قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک پہنچتا دیکھ کر گھبرا گئے ہیں اور اسی بوکھلاہٹ میں حکومت پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے کسی بھی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑنا اور حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس لوٹ مار کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے بہت سے شواہد آ گئے ہیں۔