جسپریت بمرا کی طرح بولنگ کرنے والے پانچ سالہ پاکستانی بچے کی ویڈیو وائرل
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی طرح بولنگ کرنے والے پانچ سالہ پاکستانی بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایک شخص نے جسپریت کو ٹویٹر پر ایک بچے کی ویڈیو بھیجی جس میں وہ ہوبہو بھارتی بولر کی طرح بولنگ کررہے ہیں۔ جس پر انھوں نے بھی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنے پسندیدہ بولرز کے ایکشن کی نقل کیا کرتے تھے اور اب بچے ان کے انداز میں بولنگ کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی اور شائقین اس کی صلاحیتوں کو سراہارہے ہیں۔