ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر، وزیر خزانہ اسد عمر
وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کردی گئی،وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بجلی کے واجبات کی وصولی کا عمل بہتربنانے کی ضرورت ہے، وصولیوں کا عمل بہترہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بدھ کواقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے،ای سی سی کے خصوصی اجلاس میں بجلی کے واجبات کی وصولیوں کا معاملہ زیرغورآئے گا۔