عمران خان ضمنی الیکشن میں نئے پاکستان کا مقدمہ ہار چکے ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا آج نہیں تو کل اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھیں گی۔ بجٹ میں کوئی نیامنصوبہ نہیں رکھا گیا۔ میٹرو بس کے کرائے بڑھا دیے۔ ملک چندے سے نہیں چلتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو معاف نہیں کریں گے۔پنجاب بنک ڈاکےکےداغ نہیں دھوئے جا سکتے۔۔سپیکر کی جانبداری تسلیم نہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیازی صاحب کی کابینہ میں گیارہ کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔ ن لیگ کے چھ ارکان اسمبلی کو پولیس اندر نہیں آنے دے رہی۔ سپیکر کی رولنگ سے پہلے کمیٹی انکوائری ہوتی ہے۔۔ نیازی صاحب نئے پاکستان کا مقدمہ ہار چکے ہیں ۔