پاکستان نے تمام سفارت کاروں کو بھارت کی طرف سے ہفتہ کی شب اور اتوار کو بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے معائنے کیلئے آج کنٹرول لائن کے دورے کی دعوت دی ہے

پاکستان نے تمام سفارت کاروں کو بھارت کی طرف سے ہفتہ کی شب اور اتوار کو بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے معائنے کیلئے آج (منگل) کنٹرول لائن کے دورے کی دعوت دی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دعوت نامے میں اسلام آباد میں تمام سفارتی مشنوں کے سربراہان کو کنٹرول لائن پرجو راہ شاہ کوٹ اور نوسیری سیکٹر کا دورہ کرنے اور زمینی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناظم الامور کو بھی غیر ملکی سفارتکاروں کے سامنے اپنی فوج کے سربراہ کے دعوے کو ثابت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان27 فروری کی طرح ردعمل ظاہر کرے گا۔